چین میں سیلابی موسم عروج پر، ہیلونگ جیانگ میں ہنگامی اقدامات

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں سیلابی موسم شدت اختیار کرنے کے بعد حکومت نے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات میں تیزی کر دی ہے، جبکہ مرکزی حکومت نے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 5 کروڑ یوآن (تقریباً 73 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) کے خصوصی فنڈز بھی مختص کر دیے ہیں۔

چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں سیلاب کے خطرات کے پیشِ نظر مختلف شہروں اور دیہات میں ہنگامی حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔ حکام نے دریاؤں کے پشتوں کو مضبوط بنانے، ریت سے بھرے تھیلے نصب کرنے، پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی اور متاثرہ علاقوں میں گشت بڑھانے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں سیلاب کے باعث تقریباً 900 سانپ فرار، سرچ آپریشن جاری

صوبے کے شہر تونگ جیانگ، جیا موسی، سوئی ہوا اور دیگر علاقوں میں کارکن پشتوں کی مضبوطی، عارضی حفاظتی بند تعمیر کرنے اور سیلابی پانی کے ممکنہ دباؤ سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہیں۔ متعدد بندرگاہوں اور حساس تنصیبات کو بھی ریت کے تھیلوں کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے ہیلونگ جیانگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ یوآن کے فنڈز مختص کیے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ فنڈز سڑکوں، پشتوں، آبی ڈھانچے اور دیگر عوامی سہولیات کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی جلد از جلد بحال کیے جا سکیں۔

مقامی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے اور امدادی سامان، مشینری اور اہلکاروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ چین میں اس وقت سیلابی موسم اپنے عروج پر ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں خدمات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کا 85 فیصد کام مکمل، 30 ستمبر تک تکمیل کا ہدف

بڑھتی ہوئی پیٹرولیم لیوی کے خلاف، جماعت اسلامی کا ملک بھر کے 510مقامات پر آج دھرنا دینے کا اعلان

نوکری سے برطرفی کے خوف نے میٹا کی ملازمہ کو بچوں کی منصوبہ بندی ترک کرنے پر مجبور کردیا

ہیلتھ کیئر : غلطی تسلیم کرنے سے بہتری کا سفر

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟