سیاسی انتقام؟ بھارتی عدالت نے معروف جریدے کے سابق ایڈیٹر کو زیادتی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ایک عدالت نے معروف تحقیقاتی جریدے تہلکہ کے شریک بانی اور سابق مدیر ترون تیج پال کو اپنی جونیئر خاتون ساتھی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔

63 سالہ ترون تیج پال پر الزام تھا کہ انہوں نے نومبر 2013 میں مغربی ساحلی ریاست گووا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران لفٹ میں اپنی جونیئر خاتون صحافی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ مقدمہ منظر عام پر آنے کے بعد بھارت بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا تھا اور صحافتی حلقوں سمیت مختلف شعبوں میں اس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے اتر پردیش میں 33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

سال 2021 میں گووا کی ٹرائل کورٹ نے ترون تیج پال کو زیادتی، جنسی ہراسانی اور غیرقانونی طور پر روکنے کے الزامات سے بری کر دیا تھا، تاہم گووا حکومت نے اس فیصلے کو بمبئی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے جمعرات کو ترون تیج پال کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔

گووا پولیس کی تفتیشی افسر سنیتا ساونت، جنہوں نے اس مقدمے کی تحقیقات کی قیادت کی، نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت نے ترون تیج پال کو 2 ہفتوں کے اندر خود کو قانون کے حوالے کرنے کی مہلت دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت نے ملزم پر 5 ہزار 250 امریکی ڈالر کے مساوی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان کو 20 سال قید کی سزا

دوسری جانب ترون تیج پال نے سزا کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا سے رجوع کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ’گزشتہ 13 برسوں سے مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ہفتوں تک خوف کی علامت بنا رہنے والا ‘دہشتگرد بندر’ بالآخر پکڑا گیا، اسکولز تاحال بند

’ججز آتے جاتے رہتے ہیں، انصاف ہمیشہ قائم رہنا چاہیے‘، جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں خراجِ تحسین

ملک بھر میں کون سی شاہراہیں بند کی جائیں گی؟ جماعت اسلامی نے احتجاجی حکمت عملی طے کرلی

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟