برازیل کی اسمبلی میں 2 ’کیپی بارا‘ گھس آئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل کی ریاست ماتو گروسو کی قانون ساز اسمبلی کی عمارت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دنیا کے سب سے بڑے چوہا نما جانور ’کیپی بارا‘ کے دو جوڑے عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کوالیفائر، بابر اعظم کے مداح میدان میں گھس آئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کیپی بارا سکون سے اسمبلی کی استقبالیہ لابی میں گھومتے رہے، جبکہ عمارت کے دوسرے حصے میں اراکین اسمبلی ووٹنگ کی تیاری میں مصروف تھے۔

اسمبلی کے عملے نے جانوروں کو نقصان پہنچائے بغیر احتیاط سے عمارت سے باہر نکالا۔ اس دوران عملے نے جانوروں کو محفوظ طریقے سے قابو کرنے کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:بولیویا میں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کا دنیا کا سب سے بڑا مقام دریافت

اس غیر معمولی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اسے دلچسپ اور منفرد قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp