پونچھ اور پلندری میں امن و امان کی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ مؤخر

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ہونے والی پولنگ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان سے متعلق تحفظات، بعض سیاسی شخصیات اور امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں، اور متعلقہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

ترجمان نے واضح کیا کہ ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی، تاہم ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ منعقد کی جائے گی۔

پریس ریلیز کے مطابق مؤخر کیے گئے حلقوں کے لیے نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان بعد ازاں حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات مؤخر کرنے کا مقصد آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں ووٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے، جبکہ کمیشن انتخابی عمل کی شفافیت اور عوام کے اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ پہلا مرحلہ 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں منعقد ہوا تھا، جہاں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 9 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کیں۔

دوسرا مرحلہ 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں 21 حلقوں پر مشتمل تھا، جن میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستیں اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستیں شامل تھیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اس مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے 15 جبکہ پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں جیتیں۔

دونوں مراحل کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے، جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کو سادہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے دونوں مراحل کے انتخابات میں دھاندلی اور تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کو آزاد اور منصفانہ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں “دھاندلی زدہ” قرار دیا، تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت سے انسانی نسل کی بقا کو خطرہ، گوگل ڈیپ مائنڈ کا انتباہ

پنجاب میں 21 ہزار سے زائد افراد منشیات کے مقدمات میں جیلوں میں بند، سیکریٹری داخلہ

حویلی میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا انتخابی پاور شو، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام کی حکومت سازی کا دعویٰ

پاکستان بھارت کو سخت ٹکر دے سکتا ہے، انگلینڈ سے مقابلہ سخت ہوگا: سمیع اللہ خان

’میں نے اپنی روح بیچ دی تھی‘، ایک کروڑ قرض نے معروف اداکارہ کو سی گریڈ فلموں میں کام پر مجبور کردیا

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟