سندھ کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی، جس کا اطلاق 6 اگست سے شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نئے سرکلر کے مطابق تمام سرکاری اسکول، بشمول سنگل شفٹ اور ڈبل شفٹ ادارے، نئے اوقات کار پر سختی سے عمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیوں کا فیصلہ بحال کر دیا، اسکول پیر سے جمعہ تک کھلیں گے
سرکلر کے مطابق سنگل شفٹ پرائمری اسکولوں کے اوقات 6 اگست سے 31 اکتوبر تک پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہیں گے۔
یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔
Fast Color Scan to a PDF File_1_20260807124016226 by Baseer Ahmed
ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک پہلی شفٹ صبح 7 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک ہوگی۔
یکم نومبر سے 31 مارچ تک پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 45 منٹ تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کی اینٹی کرپشن کے خلاف پریس کانفرنس، ہڑتال کا اعلان
دوسری شفٹ کے لیے 6 اگست سے 31 اکتوبر تک اوقات دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ یکم نومبر سے 31 مارچ تک دوسری شفٹ دوپہر 12 بج کر 45 منٹ سے شام 5 بج کر 45 منٹ تک ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے سنگل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سمیت ڈبل شفٹ پرائمری اسکولوں کے لیے بھی نظرثانی شدہ اوقات جاری کیے ہیں۔
سرکلر میں تمام متعلقہ افسران اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے شیڈول پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے، نئے اوقات کار آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔














