لاہور : مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، حکومتی پالیسیوں کی واپسی کا مطالبہ

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی نے مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا آغاز کردیا ہے، جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ہے۔

لاہور میں وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف نے کہا کہ یہ مظاہرہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی ختم کرے، کیونکہ بلاوجہ قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں عالمی سطح کے مطابق کم کی جائیں۔

قیصر شریف نے کہا کہ یہ ایک پُرامن احتجاج ہے اور جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مہم کا آغاز ہے، آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، جب تک حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیوں اور فیصلوں پر نظرثانی نہیں کرتی اور عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرتی۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ اگر عوام کو مسلسل ریلیف نہ ملا تو امیر جماعت اسلامی تمام سیاسی، سماجی، قانونی اور اخلاقی راستے اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی بڑے احتجاج کیے ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔

قیصر شریف نے واضح کیا کہ احتجاج پُرامن ہوگا اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام کو مہنگائی، خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نجات دلائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟