پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان کے 59ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے آسیان کے رکن ممالک کی حکومتوں اور عوام کو 59ویں سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کو بھی خطے میں علاقائی تعاون، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مثالی قیادت اور مسلسل کوششوں پر مبارکباد دی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آسیان ڈے جنوب مشرقی ایشیا کی اقوام کو متحد کرنے والے اتحاد، یکجہتی اور تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اس اہم موقع پر اپنے آسیان دوستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خطے کے ساتھ دیرینہ دوستی اور شراکت داری کی تجدید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان علاقائی انضمام اور اجتماعی ترقی کا ایک نمایاں نمونہ ہے، جس نے اقتصادی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور سفارتی روابط کے شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں آسیان کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور آسیان کے تعلقات باہمی احترام، عدم مداخلت اور تعمیری روابط کے مشترکہ اصولوں پر استوار ہیں۔ پاکستان نے آسیان کے ساتھ مکالمے کے مختلف طریقہ کار میں فعال کردار ادا کیا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم میں بھی فعال طور پر شریک ہے، جہاں وہ علاقائی امن، سلامتی اور تعاون کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب

اسحاق ڈار نے کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز اور غیر یقینی صورتحال کے دور میں آسیان کا اتحاد، مکالمے، باہمی مفاہمت اور پرامن تعاون کے لیے عزم قابل تحسین ہے۔ پاکستان کا پختہ یقین ہے کہ جامع مکالمہ، باہمی اعتماد اور عالمی تعاون مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کا مؤثر ترین ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آسیان کی جانب سے علاقائی امن، استحکام، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے جاری کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ایک پرامن، خوشحال اور مربوط خطے کے مشترکہ وژن کے حصول کے لیے آسیان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی پاپ گروپ کی لیڈر صوفیہ لافورٹیزا تشہیری سرگرمیوں سے الگ، وجہ سامنے آگئی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گئی، 12 اگست سے پریکٹس میچ کا آغاز

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

491 میں سے 176 نمونے غیر معیاری، گھی، تیل اور دودھ کے معیار پر رپورٹ جاری

آزاد کشمیر: دھرنا ختم ہوا تو 20 یا 21 اگست کو راولاکوٹ میں پولنگ ممکن ہے، چیف الیکشن کمشنر

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر