وزارت منصوبہ بندی نے پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے معیار سے متعلق لیبارٹری رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق 491 نمونوں میں سے 176 قومی معیار پر پورے نہیں اترے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے مجموعی 491 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 315 نمونے قومی معیار کے مطابق قرار پائے جبکہ 176 نمونے غیر معیاری نکلے، یوں تقریباً 36 فیصد نمونے مقررہ معیار پر پورے نہیں اتر سکے۔
Serious health risks!
About 48% of total vanaspati ghee samples collected from markets, 75% of refined palm oil and 44% packaged milk were found substandard and could cause serious heart diseases among the people, according to alarming findings released by the government on…
— Shahbaz Rana (@81ShahbazRana) August 8, 2026
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق بناسپتی گھی کے 204 نمونوں میں سے 98، بلینڈڈ کوکنگ آئل کے 146 میں سے 40 اور پیک شدہ مائع دودھ کے 104 میں سے 26 نمونے غیر معیاری قرار دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دودھ کے پاؤڈر کے 18 نمونوں میں سے 8 معیار پر پورے نہیں اترے، جبکہ ریفائنڈ پام آئل کے 4 میں سے 3 نمونے غیر معیاری پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:مسابقتی کمیشن کا گھی مینوفیکچرز کو 5 کروڑ جرمانہ چیلنج، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسی طرح ریفائنڈ کینولا آئل کے 13 نمونوں میں سے ایک نمونہ قومی معیار کے مطابق نہیں تھا۔
وزارت کے مطابق مجموعی طور پر 491 نمونوں میں سے تقریباً 64 فیصد نمونے قومی معیار کے مطابق جبکہ 36 فیصد غیر معیاری قرار پائے ہیں۔














