آزاد کشمیر: دھرنا ختم ہوا تو 20 یا 21 اگست کو راولاکوٹ میں پولنگ ممکن ہے، چیف الیکشن کمشنر

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ اگر آئندہ تین سے چار دن میں دھرنے کا معاملہ حل ہوگیا تو راولاکوٹ میں 20 یا 21 اگست تک انتخابات کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ باغ اور حویلی میں مقررہ انتخابی عمل کے لیے سکیورٹی اور انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر باغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں اضلاع کے لیے سکیورٹی اہلکار پہنچ چکے ہیں جبکہ پولنگ میٹریل کی ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، عوام نے مسترد کر دیا، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ 9 اور 10 اگست کو باغ اور حویلی میں انٹرنیٹ سروس بحال کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آئندہ 7 روز میں راولاکوٹ میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر 3 سے 4 دن میں دھرنے کا معاملہ حل ہوگیا تو راولاکوٹ میں 20 یا 21 اگست تک پولنگ ممکن ہوگی۔

غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کا جواب بیان بازی سے نہیں دے سکتے۔ انتخابات مکمل ہونے کے بعد یہ حقائق سامنے لائے جائیں گے کہ دھاندلی ہوئی یا نہیں اور اگر ہوئی تو کس نے کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ووٹوں کی گنتی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کی جاتی ہے اور انتخابی عمل کے تمام مراحل قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

میر رضا قتل کیس: ڈاکٹر سمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان لفظی جنگ، جوڈیشل کمیشن کا تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ

آئندہ 6 ماہ پاکستان میں ہاکی کے میدان آباد رہیں گے، متعدد بین الاقوامی ایونٹس متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، تعاون کو وسعت دینے کا عزم

حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، طاہر اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں علما و مشائخ کا متفقہ فتویٰ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے