وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے پاکستانی وفد کے ہمراہ وطن واپسی کا سفر شروع کیا اور اب پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

وطن واپسی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔

وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی، جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔

مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے خصوصی دورے پر روانہ ہوئے تھے، جہاں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی پاپ گروپ کی لیڈر صوفیہ لافورٹیزا تشہیری سرگرمیوں سے الگ، وجہ سامنے آگئی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گئی، 12 اگست سے پریکٹس میچ کا آغاز

491 میں سے 176 نمونے غیر معیاری، گھی، تیل اور دودھ کے معیار پر رپورٹ جاری

آزاد کشمیر: دھرنا ختم ہوا تو 20 یا 21 اگست کو راولاکوٹ میں پولنگ ممکن ہے، چیف الیکشن کمشنر

پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر