پاکستان اور سری لنکا کا سیاحت، تعلیم اور ثقافت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا نے سیاحت، ثقافت، تعلیم اور ادارہ جاتی روابط سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان اور پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سینیویرتھنے کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے کولمبو: پاکستان سری لنکا مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 13واں اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیاحتی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط اور باہمی میل جول بڑھانے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پیشہ ورانہ، تعلیمی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے ٹریول آپریٹرز اور طلبہ کے تبادلے کے پروگرام شروع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ سیاحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp