وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے طبی عمل سے گزرنے پر ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی ملائیشین وزیراعظم کی اچھی صحت اور تندرستی کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید پڑھیں: یومِ استحصالِ کشمیر: بھارت 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات واپس لے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انور ابراہیم کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور انہیں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی توفیق دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp