وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:شاہ غلام قادر آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، اسپیکر نے منظوری دے دی

شاہ غلام قادر نے اسحاق ڈار کو آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مبارکباد

شاہ غلام قادر نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کا پارٹی پر اعتماد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp