جماعت اسلامی کے آج چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے:’ حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی‘، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، پٹرولیم لیوی اور حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف آج  چاروں صوبوں میں بیک وقت احتجاجی دھرنے دے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، پٹرولیم لیوی اور حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف آج  چاروں صوبوں میں بیک وقت احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس جبکہ باقی صوبائی دارالحکومتوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے کا انعقاد کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے طے شدہ ہدف سے بھی زائد لیوی وصول کی ہے جو کہ عوام سے بھتہ وصول کرنے اور ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ 8 ہزار ارب روپے زائد وصولی کے باوجود ملکی ریفائنریز کو بہتر نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد احسن اقبال کی لیاقت بلوچ کو بریفنگ کی پیشکش

انہوں نے کہا ملک میں سالانہ 17 ارب ڈالر کی مراعات مخصوص طبقے کو دی جاتی ہیں۔ غریب پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے جبکہ اشرافیہ سے کوئی پرسش نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومتی اخراجات کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے 9 کروڑ کی گاڑی اور وزیراعلیٰ کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا۔ تمام سرکاری افسران سے بڑی گاڑیاں واپس لے کر انہیں 1300 سی سی گاڑیوں پر منتقل کیا جائے۔

آئی پی پیز اور بجلی بحران

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہآئی پی پیز مافیا کو بجلی نہ بنانے پر بھی بھاری کیپسیٹی پیمنٹس دی جاتی ہیں اور ان سے ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جاتا۔

’ملک میں وافر بجلی موجود ہونے کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جماعت اسلامی کی تحریک کی بدولت ہی عوام کو بجلی کے بلوں میں کچھ ریلیف ملا ہے۔‘

معاشی و سماجی صورتحال اور عوام کی مایوسی

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تعلیم طبقات میں تقسیم ہو چکی ہے جبکہ مفت اور معیاری تعلیم و علاج کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار نہیں، لوگ مجبوری میں جان ہتھیلی پر رکھ کر بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔ عوام موجودہ حکمرانوں اور نظام سے شدید مایوس ہو چکے ہیں۔

احتجاجی لائحہ عمل اور پلان بی

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرین آج شام 4 بجے مختلف مقامات سے مارچ کرتے ہوئے لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتی ہے۔ 7 اگست کو 510 مقامات پر مظاہرے کیے گئے جہاں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا اور نہ ہی ایمبولینس کا راستہ روکا گیا۔ تاہم، اگر حکومت نے آج دھرنے روکنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی کے پاس ’پلان بی‘ بھی موجود ہے اور یہ تحریک گھیراؤ میں بدل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے لاہور : مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، حکومتی پالیسیوں کی واپسی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈیلرز کو بھی مہنگائی اور اپنے مطالبات کے لیے سامنے آنا چاہیے۔ یہ تحریک صرف جماعت اسلامی کی نہیں بلکہ تمام عوام کا ایجنڈا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کے غیر منصفانہ معاہدے ختم کیے جائیں، پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کیا جائے، بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو 6.4 ارب روپے دینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی

پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، سفیر

نیٹلی بیکر کا دورہ لاہور، پاک امریکا معاشی تعلقات اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری بڑھانے پر زور

یوم آزادی پریڈ میں بگھی کے استعمال پر آئی جی اور چیف کمشنر تنقید کی زد میں، محسن نقوی دفاع میں سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کے مزید 4 تاریخی مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں