بھارت: نوجوانوں کے احتجاج میں معاملہ ’آزادی‘ کے نعروں تک کیسے پہنچا؟

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں نربھیک اور پرجوش نوجوانوں کے تازہ ترین احتجاج نے وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ امتحانات کے پیپر لیک اسکینڈل کے خلاف ’کاکروچ جنتا پارٹی‘کے زیر اہتمام ہونے والے حالیہ مظاہروں کے نتیجے میں نہ صرف بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا، بلکہ اس تحریک نے ایک دہائی پرانے متنازع نعرے ’آزادی‘ کو ایک نیا وائرل قومی ترانہ بنا دیا ہے۔

معروف عرب ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی کے تاریخی جنتر منتر پر ’نسلِ جدید کا انقلاب‘ کا نعرہ لگا کر طلبہ جمع ہوئے۔ اس احتجاج کا آغاز ایک سوشل میڈیا مہم سے ہوا جسے ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا نام دیا گیا۔ یہ نام بھارت کے چیف جسٹس کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کا موازنہ کاکروچوں (کیڑے مکوڑوں) سے کرنے کے بیان کے ردعمل میں دیا گیا تھا، جس نے انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کی حمایت حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیے ’یو ٹو کنگنا‘: جین زی ’گٹر جنریشن‘ سے ملک کی اہم طاقت قرار، بھارتی اداکارہ و سیاستدان کا بڑا یوٹرن

بالی ووڈ فلم ‘گلی بائے’ کا ہپ ہاپ گانا ’آزادی، مجھے چاہیے آزادی‘ اس پورے احتجاج کا سب سے بڑا مرکز بن گیا۔ دہلی، جے پور، لکھنؤ اور ممبئی کی سڑکوں پر ہزاروں نوجوانوں نے پولیس لاٹھی چارج اور رکاوٹوں کے باوجود یہی گانا گایا۔

تقریباً 10 سال قبل جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں عمر خالد، کنہیا کمار اور دیگر طلبہ رہنماؤں نے جب ’آزادی‘ کے نعرے لگائے تھے تو مودی حکومت اور میڈیا نے انہیں ’ملک دشمن‘ قرار دے کر ان پر غداری کی دفعات عائد کی تھیں۔

متنازعہ قانونِ شہریت کے خلاف مسلمان طلبہ اور نوجوانوں کی قیادت میں جب یہ نعرے دوبارہ گونجے تو حکومت نے عمر خالد اور شرجیل امام سمیت کئی رہنماؤں کو انسدادِ دہشتگردی کے قوانین کے تحت جیل میں ڈال دیا، جو آج بھی بلا ٹرائل قید ہیں۔

2026 میں ’آزادی‘ کا نیا روپ

جہاں پہلے اس نعرے کو جرم سمجھا جاتا تھا، وہیں آج کے سوشل میڈیا اور جن زی نے اسے معاشی ناہمواری، بے روزگاری اور نظام کی خرابیوں کے خلاف ایک عالمی ترانے کے طور پر اپنا لیا ہے۔

چنانچہ بھارت میں امتحانات کے پرچے افشا ہونے کے خلاف طلبا اور نوجوانوں کے زبردست احتجاج کے بعد مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس احتجاج کی سب سے خاص بات ’آزادی‘ کے نعروں اور بالی ووڈ گانے کا استعمال رہی، جس نے ماضی کی تمام سیاسی رکاوٹوں کو توڑ کر ایک نئی عوامی تحریک کو جنم دیا ہے۔

روایتی میڈیا پر بائیکاٹ کے بعد نوجوانوں نے انسٹاگرام اور ریڈٹ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد افراد کو اپنے ساتھ جوڑا۔

‘آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن’ اور دیگر طلبا تنظیموں نے جن زی  تحریک کی رہنمائی کی اور بھوک ہڑتالیں کیں۔

اب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے شدید دباؤ، میڈیا ٹرائل اور ’ملک دشمن‘ کے لیبلز کے باوجود اس بار نوجوانوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکا۔

یہ بھی پڑھیے بھارت: کاکروچ تحریک نے نئی  ملک گیر مہم کا اعلان کردیا، مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار

 رپورٹ میں بھارت میں نوجوانوں کے حالیہ مظاہروں کے پس منظر میں استعمال ہونے والے “آزادی” کے نعرے کے تاریخی ارتقاء پر  بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

کشمیر اور جے این یو: یہ نعرہ 1980ء کے دہائی کے آخر میں کشمیری تحریکِ مزاحمت میں مقبول ہوا، جس کے بعد دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے بائیں بازو کے طلبا نے اسے غربت، ذات پات اور بھوک سے آزادی کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔

پاپ کلچر اور جن زی: میوزک پروڈیوسر ڈب شرما اور بالی ووڈ کی فلم ‘گلی بائے’ کے ذریعے یہ نعرہ پاپ کلچر کا حصہ بنا اور 2026 میں بھارتی نوجوانوں نے اسے مودی حکومت کی تعلیمی اور معاشی پالیسیوں کے خلاف اپنے اہم ترین ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سعود شکیل کا اعتماد بحال، وارم اپ میچ میں سینچری جڑ دی

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز

پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا

افغانستان کے ضلع نوسے میں لڑائی پانچویں روز بھی جاری، مواصلاتی نظام مکمل بند

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیاں جاری، حملے میں ایف سی اہلکار زخمی

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں