’یو ٹو کنگنا‘: جین زی ’گٹر جنریشن‘ سے ملک کی اہم طاقت قرار، بھارتی اداکارہ و سیاستدان کا بڑا یوٹرن

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے نوجوان نسل خصوصاً جنریشن زی سے متعلق اپنے حالیہ سخت بیان کے بعد مؤقف میں نرمی اختیار کرتے ہوئے اب نوجوانوں کو ملک کی اہم طاقت قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو ’گٹر جنریشن‘ کیوں کہا؟

کنگنا رناوت نے چند روز قبل حزب اختلاف کے مظاہروں میں شریک نوجوان خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’گٹر جنریشن‘ قرار دیا تھا جس پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کچھ نوجوان خواتین آزاد طرز زندگی کی نقل کرنا چاہتی ہیں لیکن آزادی کے ساتھ آنے والی ذمہ داری قبول نہیں کرتیں۔

تاہم جمعے کو اپنے تازہ بیان میں کنگنا نے کہا کہ پوری نسل کو چند افراد کے اقدامات کی بنیاد پر نہیں پرکھا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنریشن زی حکومت کا بھی حصہ ہے اور اسی نسل کے ووٹوں کی وجہ سے حکومت کو طویل عرصے تک عوامی حمایت حاصل رہی۔

کنگنا نے کہا کہ صرف 10 یا 15 ایسے افراد جو مظاہروں کے دوران نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں پوری جنریشن زی کی نمائندگی نہیں کرتے۔

انہوں نے جھاڑ کھنڈ میں سرکاری بھرتیوں کے مبینہ مسائل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن اور ذمہ دار انداز میں اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی نوجوان جنہوں نے عالمی مقابلوں میں تمغے حاصل کیے اپنی کامیابیاں وزیراعظم اور ملک کے نام کر چکے ہیں جبکہ صرف چند افراد ایسے ہیں جو پوری نسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: کنگنا رناوت کی کاکروچ پارٹی رہنما کے خلاف نازیبا زبان، ترجمان سی جے پی کا کرارا جواب

اس سے قبل کنگنا نے طلبہ مظاہرین پر الزام لگایا تھا کہ وہ منشیات، شراب اور غیر ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے مظاہروں کی ویڈیوز کو بھی سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کنگنا کا نیا بیان راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت کے نوجوانوں سے خطاب کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ احتجاج میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو فوری طور پر ملک مخالف قرار نہیں دینا چاہیے۔

ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھگوت نے کہا تھا کہ احتجاج بھی مکالمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔ ان کا یہ بیان حالیہ طلبہ احتجاج کے تناظر میں سامنے آیا تھا، جو دہلی کے جنتر منتر سے شروع ہو کر ملک کے دیگر حصوں تک پھیل گیا تھا۔

بھگوت کے بیان کو بعض بی جے پی رہنماؤں کے مؤقف سے مختلف قرار دیا گیا جنہوں نے ان مظاہروں پر بیرونی عناصر کے اثر انداز ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔

کنگنا رناوت نے بعد میں موہن بھگوت کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ ملک کے نوجوان اپنی ثقافت سے جڑ رہے ہیں اور قومی ورثے کے سفیر بن رہے ہیں۔

اپنے گزشتہ بیان میں ’قومی اہلیت و داخلہ امتحان‘ سے متعلق حکومت مخالف مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی۔

کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کسی جگہ اتنی بدصورتی اور گندگی نہیں دیکھی۔ انہوں نے مظاہروں میں شریک کچھ نوجوان خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مغربی اثرات سے متاثرہ قرار دیا اور ’جنریشن گٹر‘ کا لفظ استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کا راہول گاندھی سے شادی کا حیران کن دعویٰ؟ وائرل پوسٹ پر نئی بحث چھڑ گئی

انہوں نے مظاہروں سے متعلق بعض ویڈیوز پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں دیکھ کر ’الٹی آنے‘ جیسا محسوس ہوتا ہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے رویوں سے نہ صرف اپنی بلکہ پوری نسل کی تصویر خراب کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا خیال آ رہا ہے۔

تاہم ان بیانات پر شدید عوامی اور سوشل میڈیا ردعمل کے بعد کنگنا رناوت نے اپنے مؤقف میں نرمی اختیار کی اور جنریشن زی کو مکمل طور پر تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے نوجوانوں کو ملک کی طاقت قرار دینا شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور سال 2024 کے عام انتخابات میں ہماچل پردیش کے منڈی حلقے سے کامیاب ہوئی تھیں۔ کنگنا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور سیاسی مؤقف کی کھل کر حمایت کرتی رہی ہیں اور کئی مواقع پر حکومت کے فیصلوں کا دفاع بھی کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کسان تحریک کے دوران بزرگ خاتون کیخلاف توہین آمیز پوسٹ کا مقدمہ، کنگنا رناوت نے معافی مانگ لی

اپنے بیانات کی وجہ سے کنگنا اکثر بھارتی سیاست میں زیر بحث رہتی ہیں۔ وہ ماضی میں بھی اپوزیشن، کسان احتجاج، فلمی شخصیات اور سماجی معاملات پر اپنے سخت مؤقف کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ تاہم حالیہ معاملے میں جنریشن زی سے متعلق اپنے سخت تبصرے کے بعد ان کے مؤقف میں تبدیلی کو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ گو مودی پہلے کنگنا رناوت کے جین زی احتجاجیوں کے خلاف بیان پر شاید خوش ہوئے ہوں گے لیکن اب کنگنا نے اپنی اس بات سے یوٹرن لے لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ہاکی ٹیسٹ سیریز: جنوبی کوریا کی آخری میچ میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی، خوشدل شاہ نے کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟