آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر بھاری جرمانہ عائد، جرم کیا تھا؟

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے سابق نامور اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی میں خاتون سے سیٹ تبدیل کرنے کی ناکام کوشش اور شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں سڈنی کی مقامی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیتے ہوئے 1,500 آسٹریلین ڈالر (تقریباً 1,810 نیوزی لینڈ ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے 39 سالہ سٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے خلاف ایسٹر کی چھٹیوں کے دوران سڈنی کے مشرقی علاقے میں الکحل پی کر گاڑی چلانے اور ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی میں موجود خاتون سے سیٹ بدلنے کی کوشش کے کیس کا فیصلہ آ گیا ہے۔ ویورلی لوکل کورٹ کی جج کلیئر فارنن نے کیس کی سماعت کے بعد ڈیوڈ وارنر کو ڈرنک ڈرائیونگ کا مجرم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے ڈیوڈ وارنر پر آسٹریلیا میں مقدمہ، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا ردعمل سامنے آگیا

عدالتی حقائق کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی کپتانی کے بعد چھٹیاں گزارنے آسٹریلیا واپس آئے ہوئے تھے۔ شاہراہ پر پولیس کی جانب سے الکحل کی جانچ کے لیے لگائے گئے ہنگامی ناکے  کو دیکھ کر ڈیوڈ وارنر نے گاڑی تھوڑی دور ہی روک لی اور اندر موجود خاتون مسافر سے سیٹیں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، وہ پولیس اہلکاروں کی کڑی نظر سے نہ بچ سکے، جس کے بعد وارنر کو حراست میں لے لیا گیا جہاں الکحل کا معائنہ کرنے پر ان کے خون میں الکحل کی مقدار قانونی حد سے دو گنا سے بھی زیادہ (0.104) پائی گئی۔

سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر کے وکیل اویس احمد نے موقف اپنایا کہ عالمی میڈیا (بشمول ای ایس پی این، الجزیرہ اور انڈین ایکسپریس) میں اس واقعے کی شدید کوریج کی وجہ سے ان کے موکل کی عالمی اور خصوصاً ایشیائی لیگز میں تجارتی اور اسپانسرشپ کے مواقع شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ میڈیا کوریج اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث وارنر پہلے ہی کافی سزا بھگت چکے ہیں، اس لیے انہیں باقاعدہ مجرم قرار دینے کے بجائے رعایت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر مشکل میں، آسٹریلوی عدالت نے طلب کرلیا

تاہم، جج کلیئر فارنن نے یہ استدعا رد کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت اور عوام کو ڈرنک ڈرائیونگ سے باز رکھنے کے لیے قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ واقعہ کے وقت گاڑی میں بچے بھی سوار تھے جس سے معاملے کی نوعیت مزید سنگین ہو جاتی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد ڈیوڈ وارنر کی گاڑی میں خصوصی ‘انٹرلاک ڈیوائس’ نصب کی جائے گی اور وہ اس آلے کی منظوری کے بعد ہی دوبارہ گاڑی ڈرائیو کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس واقعے کے بعد بگ بیش لیگ (BBL) میں سڈنی تھنڈر کی کپتانی اور ان کے دیگر معاہدوں پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سی گلوبل اکنامک فورم: کاروباری افراد، ماہرین تعلیم اور عالمی سرمایہ کاری کے ماہرین ایک پلیٹ فارم پر جمع

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا

ایران سے مذاکرات ہورہے ہیں نہ مستقبل قریب میں کوئی امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خاتون محتسب خیبر پختونخوا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، خواتین کو اربوں روپے کی جائیداد واپس دلائی گئی

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کے کوچ کی تصدیق

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد