لاہور پھر رنگوں سے جگمگائے گا، مریم نواز نے بسنت  2027 کا اعلان کردیا

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں بسنت کا 3 روزہ جشن 12 سے 14 مارچ 2027 تک منایا جائے گا۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت، جشن، موسیقی، توانائی اور اپنی روایتی مہمان نوازی سے بھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 2027 کی 3 روزہ بسنت اور جشنِ بہاراں کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

انہوں نے پنجاب اور پاکستان کے نوجوانوں کو بسنت میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ایک ساتھ مل کر یادگار لمحات بنائیں اور اپنی توانائی و جذبے سے لاہور کو جگمگائیں۔

وزیراعلیٰ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی مہمانوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی تاریخیں محفوظ کرلیں اور لاہور کے رنگوں اور جشن سے لطف اندوز ہونے کیلئے وطن آئیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے دسمبر 2025 میں 18 سال سے عائد بسنت پر پابندی ختم کردی تھی، تاہم پتنگ بازی کیلئے سخت ضوابط مقرر کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے دوران اخراجات، لاہور پولیس نے پنجاب حکومت سے کروڑوں روپے طلب کرلیے

بسنت پر 2007 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس کی بنیادی وجوہات میں دھاتی اور خطرناک ڈور سے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی شامل تھی۔

پنجاب حکومت نے آئندہ سال بسنت کے دوران پتنگ بازی کیلئے نئے قواعد و ضوابط بھی جاری کیے ہیں۔ ان قواعد کے تحت چھتوں پر دوڑنے، چھلانگ لگانے اور کناروں سے لٹکنے پر پابندی ہوگی، جبکہ چھتوں پر گنجائش سے زیادہ افراد جمع کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

قواعد کے مطابق پتنگ بازی کی تقریبات کے منتظمین ہجوم کے انتظام کے ذمہ دار ہوں گے۔ بلند آواز میں موسیقی، ڈھول یا ایسے صوتی آلات کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جن سے شور یا عوامی سکون میں خلل پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پتنگوں کی اڑان اور خوشیوں کی گونج، کوئٹہ میں بسنت کی دھوم

عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی قسم کی بدتمیزی، ہراسانی، فحش حرکات یا پڑوسیوں اور عام شہریوں کیلئے خلل کا باعث بننے والے اقدامات کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

پتنگ بازی کی تقریبات کے مقامات پر ابتدائی طبی امداد کی کٹس کی دستیابی بھی لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ حادثے یا خلاف ورزی کی صورت میں عمارت کے مالکان اور تقریب کے منتظمین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

بسنت موسم بہار کی آمد، خوشحالی اور اچھی فصل کی امید سے منسلک تہوار ہے۔ لاہور میں بسنت اور پتنگ بازی کی روایت تاریخی طور پر خاص اہمیت رکھتی ہے اور وقت کے ساتھ یہ جشن پنجاب کے دیگر علاقوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بھی مقبول ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان رجیم کی ناعاقبت اندیشی: افغان لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ کم ہوکر صرف 5 فیصد رہ گیا

حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی

عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، دلہن کا تعلق کہاں سے ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد