2025 کی پاک بھارت جنگ کے 15 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی نئی دہلی کی جانب سے جنگ کے واقعات کو اپنے حق میں پیش کرنے کی کوششوں کو عالمی سطح پر بہت کم پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ امریکی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کے شواہد نے بھارتی مؤقف پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
بھارت کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی دستاویزی فلم Declassified: Operation Sindoor میں 4 روزہ فوجی محاذ آرائی کے واقعات کو بھارتی مؤقف کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔ تاہم امریکی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کی آزادانہ جائزہ رپورٹس اور اوپن سورس شواہد نے بھارتی بیانیے کو بڑی حد تک مسترد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی
اسٹمسن سینٹر کے کرسٹوفر کلیری نے اپنی تفصیلی تحقیق Four Days in May: The India-Pakistan Crisis of 2025 میں اسے کئی دہائیوں کے دوران دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان سب سے سنگین بحران قرار دیا۔
More than a year after Marka-e-Haq, India refuses to face the harsh reality. Instead of conceding defeat in a failed venture, India has decided to colour history in her preferred hues. To achieve this mutilation of history, Indian content creators have produced a highly…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 17, 2026
رپورٹ کے مطابق کرسٹوفر کلیری کو شواہد سے معلوم ہوا کہ 7 مئی کو پاکستان نے فوری جوابی فضائی کامیابی حاصل کی۔ برٹش امریکن سیکیورٹی انفارمیشن کونسل کی 2026 کی جائزہ رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ لڑائی کا اختتام براہِ راست فوجی رابطوں اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہوا، جس میں امریکا نے بیرونی ثالث کے طور پر مرکزی کردار ادا کیا۔
اسٹمسن سینٹر نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے کردار کی تصدیق کی، جو بھارت کے اس مؤقف کو پیچیدہ بناتا ہے کہ جنگ بندی بنیادی طور پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاملہ تھی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 مئی کو اعلان کیا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں طویل مذاکرات کے بعد پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ’صرف دستاویزی فلمیں بنانے سے ناکامی کامیابی میں نہیں بدل سکتی‘: آئی ایس پی آر کا بھارتی پروپیگنڈے پر کرارا جواب
ادھر پاکستان کی فوج نے بھارتی دستاویزی فلم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’بولی وڈ طرز کی پروپیگنڈا ویڈیو‘ قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فلم میں’فوجی ناکامی کو کامیابی کے طور پر پیش کرنے‘ کی کوشش کی گئی اور جذباتی بیانیے، منتخب انٹرویوز اور ڈرامائی مناظر کے ذریعے حقائق کو مسخ کیا گیا۔ پاک فوج نے بھارتی فوجی کارروائی کو ناکام بنانے اور 8 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ فلم میں خود پاکستانی میزائل، ڈرون اور فضائی سرگرمیوں، لائن آف کنٹرول پر جھڑپوں اور بھارتی فضائی دفاع کے فعال ہونے کا اعتراف موجود ہے، جو بھارت کے فیصلہ کن غلبے کے دعوے سے متصادم ہے۔














