عامر خان نے ثروت گیلانی سے معین اختر کے پروگرام کی تمام اقساط کیوں مانگیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار عامر خان نے ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی بین الاقوامی مقبولیت کے بعد ان سے رابطہ کیا اور لیجنڈری پاکستانی اداکار معین اختر کے ٹی وی پروگرام کی تمام اقساط فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے بتایا کہ جب ’چڑیلز‘ بیرونِ ملک ریلیز ہوئی تو اسی دوران عامر خان کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کے مطابق ابتدائی طور پر انہیں لگا کہ شاید عامر خان کی جانب سے کسی ہندی فلم میں کام کی پیشکش کی جا رہی ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی اداکار کی دلچسپی کسی فلمی کردار کے بجائے معین اختر کے ٹی وی پروگرام کی اقساط میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’محبت اور مہمان نوازی کبھی نہیں بھولوں گا‘،باکسر عامر خان کا پاکستان کے نام محبت بھرا پیغام

ثروت گیلانی نے بتایا کہ عامر خان نے ان سے پروگرام کی مکمل اقساط فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان نے خاص طور پر معین اختر کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا تھا کہ انہوں نے ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا جو اتنے مختلف حلیوں اور کرداروں کو اس قدر مہارت سے نبھا سکے۔

اداکارہ کے مطابق عامر خان معین اختر کی غیر معمولی اداکاری اور مختلف کرداروں میں ڈھلنے کی صلاحیت سے بے حد متاثر تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp