شہزادی ڈیانا سے متعلق بھائی کے اہم انکشافات پر مبنی کتاب ستمبر میں شائع ہوگی

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے ارل چارلس اسپنسر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مرحوم بہن شہزادی ڈیانا پر ایک نئی کتاب شائع کریں گے۔ Swan Song: Diana, My Sister کے عنوان سے یہ کتاب رواں سال 22 ستمبر کو برطانیہ میں منظرِ عام پر آئے گی۔ ناشر پینگوئن مائیکل جوزف کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اسپنسر اپنی بہن کے بارے میں تفصیل اور کھل کر گفتگو کر رہے ہیں۔

چارلس اسپنسر نے کہا کہ شہزادی ڈیانا کی المناک موت کی 30 ویں برسی قریب آنے کے باعث انہیں ایک بار پھر اپنی بہن سے متعلق انٹرویوز کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہو رہی تھیں، جس نے انہیں اپنی یادیں اور خیالات خود قلم بند کرنے پر آمادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

ان کے مطابق وہ دوسروں کی ایسی آرا پڑھنے کی زحمت سے بچنا چاہتے تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ حقائق کے بجائے غلط معلومات پر مبنی روایات بن چکی ہیں۔

اسپنسر نے کہا کہ کتاب کا مقصد بھائی کی حیثیت سے ڈیانا کے بارے میں حقیقت بیان کرنا ہے، بالکل اسی طرح جیسے انہوں نے 1997 میں ان کی آخری رسومات کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈیانا کی نمائندگی مثبت انداز میں کرنا چاہتے ہیں اور دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ محبت، کشش، خود اعتمادی کی کمی اور بے مثال شخصیت رکھنے والی ایک منفرد خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی بھرپور انداز میں گزاری۔

یہ بھی پڑھیے لیڈی ڈیانا اپنے چھوٹے بیٹے ہیری کے لیے فکرمند کیوں رہتی تھیں؟

چارلس اسپنسر نے ستمبر 1997 میں ویسٹ منسٹر ایبی میں اپنی بہن کی آخری رسومات کے دوران جذباتی تعزیتی خطاب کیا تھا۔ کتاب کے ناشر ڈینیئل بنیئرڈ کے مطابق اس میں کئی ایسے انکشافات شامل ہیں جو خاصی توجہ حاصل کریں گے، تاہم یہ کتاب شہزادی ڈیانا کی یاد کو خراجِ عقیدت بھی پیش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں، میٹرو کی چھتیں ٹپکنے لگیں

چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان اور اختیاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ٹرمپ نے سیول کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی مدت میں کمی کیوں کی؟ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کا انکشاف

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد