سابق انگلش بولر اسٹورٹ براڈ کی پاکستان ٹیم کی برائی: چبھتے سوال کے ذریعے سلمان بٹ کا کرارا جواب

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے الفاظ کے انتخاب پر سوال اٹھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس اپینڈکس کی سرجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

اسٹورٹ براڈ نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے بہت کمزور ٹیم قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ موجودہ سیریز جیتنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ میزبان ٹیم کے لیے ایک بڑی ناکامی ہوگی۔

براڈ نے کہا تھا کہ پاکستان ایک کمزور ٹیم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں، جبکہ انہوں نے اسے بہت خراب ٹیم بھی قرار دیا۔ ان کے مطابق انگلینڈ کے لیے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

سلمان بٹ نے پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اس فارمیٹ میں اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل پیش نہیں کر رہی، تاہم انہوں نے براڈ کی جانب سے پاکستان کو بہت کمزور ٹیم قرار دینے پر اعتراض کیا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی تو یہ بات اپنی جگہ درست ہے لیکن اسے کمزور ٹیم قرار دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے اسٹورٹ براڈ کو انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ جب آسٹریلیا جاتا ہے تو وہاں اسے اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیے: ہیڈنگلے ٹیسٹ پر بارش کا خطرہ، پاکستان اور انگلینڈ کل پہلے میچ میں آمنے سامنے

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے پاس ایک اچھی ٹیم موجود ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آسٹریلیا کے دوروں پر اس کی کارکردگی کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو وہاں کئی مرتبہ 5 صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستان کے کسی کھلاڑی نے اس بنیاد پر انگلینڈ کو بہت خراب ٹیم قرار نہیں دیا۔

’ہماری ٹیم اچھی بولنگ کرتی تھی تو انگلینڈ کے پاس کیا تھا؟‘

سلمان بٹ نے ماضی میں پاکستان کے مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے پاس ایک بہترین بولنگ اٹیک موجود تھا اس وقت انگلینڈ کی ٹیم میں ایسے بولرز بھی تھے جو تقریباً 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراتے تھے، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے کبھی انگلینڈ کو بہت خراب ٹیم قرار نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ فکر درست نہیں اور انگلینڈ کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کو پاکستان پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی ٹیم کی بیرونِ ملک کارکردگی کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کا پاکستان کو 171 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پہلے ٹیسٹ میں محتاط آغاز

سلمان بٹ نے زور دیا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ کارکردگی پر تنقید کی جاسکتی ہے تاہم کسی ٹیم کو اس طرح کے الفاظ میں بیان کرنے سے پہلے خود انگلینڈ کی بیرونِ ملک کارکردگی کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی