کوک اسٹوڈیو کا نیا میوزک پلیٹ فارم ’نیو ویوو‘ متعارف، 6 نئے گانے جاری کرنے کا اعلان

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوک اسٹوڈیو نے پاکستانی موسیقی اور ثقافت کی جدید لہر کو پروان چڑھانے کے لیے اپنے نئے میوزک پلیٹ فارم ’نیو ویوو‘ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ستمبر سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے تحت معروف اور ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے اشتراک سے 6 نئے گانے جاری کیے جائیں گے، جن کا مقصد جدید دور کے تخلیق کاروں کو آزادانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کی وہ دکان جس نے کوک اسٹوڈیو کو 13 سیزنز تک موسیقی کے آلات فراہم کیے

ایوارڈ یافتہ فلم میکر کمال خان کی سربراہی میں یہ پلیٹ فارم روایتی انداز کے بجائے ہوم اسٹوڈیوز اور بیڈ روم میوزک کلچر کی ترجمانی کرے گا۔

جدید موسیقی اور متوقع ریلیزز

’نیوویوو‘  کے پہلے ایڈیشن میں عاصم اظہر، حسن رحیم، شے گل، ینگ اسٹڈنٹ، مانو، آرین ایس ڈی کیو، افیوزک، عز چغتائی، سباط باطین اور زوہا وسیم جیسے ابھرتے اور معروف نام شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Coke Studio Pakistan (@coke_studio)

اس پروجیکٹ کے تحت ‘ماہیا’، ‘دل’، ‘رنگین’، ‘قسم’، ‘شبنم’ اور ‘اے دیوانِ دل’ جیسے 6 گانے جاری کیے جائیں گے، جن کی موسیقی عبداللہ کاسمبی، علی سومرو، جوکھے، روالیو، طلال قریشی اور عمیر جیسے پروڈیوسرز نے ترتیب دی ہے۔

کمال خان کے مطابق، اس پلیٹ فارم کا مقصد فنکاروں کو ان کے اپنے انداز میں کام کرنے کی مکمل آزادی دینا ہے۔

آن لائن پورٹل اور نئے فنکاروں کی شمولیت

نئے تخلیق کاروں کو موقع فراہم کرنے کے لیے ’نیو ویوو پورٹل‘ قائم کیا گیا تھا، جہاں ملک بھر سے ہزاروں گلوکاروں، رقاصوں اور دیگر فنکاروں نے اپنی تحریریں اور فن جمع کرایا۔

اس عمل کے ذریعے شارٹ لسٹ کیے گئے باصلاحیت فنکاروں کو نہ صرف اس پروجیکٹ کا حصہ بنایا گیا بلکہ مستقبل کے لیے بھی ایک بہترین ‘کریئیٹو پول’ تیار کیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو کی 15 سالہ تاریخ

دی کوکا کولا کمپنی کے جنرل مینیجر (پاکستان و افغانستان) سمیع وحید کے مطابق، کوک اسٹوڈیو پچھلے 15 سیزنز اور تقریباً 350 گانوں کے ساتھ گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کا اہم حصہ رہا ہے اور 180 سے زیادہ ممالک میں پسند کیا گیا ہے۔

’نیو ویوو‘ اسی سفر کا اگلا باب ہے جو روایتی ہاؤس بینڈ کے بجائے لپ ٹاپ، ڈیجیٹل اسٹوڈیوز اور جدید دور کی آزاد موسیقی کو ایک نیا موڑ دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟