راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے مختلف نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
اسلام آباد کے جی 6 میں انڈر پاسز بارش کے پانی سے بھر گئے، جبکہ چھٹہ بختاور میں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کا پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی۔
🚨 راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارشیں، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے
طوفانی بارش اور کلاؤڈ برسٹ، 101 ملی میٹر ایک گھنٹے میں ریکارڈ! رین ایمرجنسی نافذ
🔥راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے اور انڈر پاسز زیرِ آب pic.twitter.com/8gI1tJNiVc
— QOMINEWS (@QOMINEWS) August 23, 2026
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 97 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
تربیلا ڈیم، چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے دیگر دریاؤں میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔













