راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے مختلف نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

اسلام آباد کے جی 6 میں انڈر پاسز بارش کے پانی سے بھر گئے، جبکہ چھٹہ بختاور میں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کا پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 97 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب

تربیلا ڈیم، چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے دیگر دریاؤں میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp