سویڈن کے اسکول میں تلوار سے حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک، 2 نوجوان شدید زخمی

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈن کے وسطی شہر فاگرستا کے برینل اسکول میں تلوار سے حملے کے نتیجے میں 17 سالہ طالبہ ہلاک جبکہ 2 لڑکے شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:میر رضا کے والدین کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے تحقیقات کی براہِ راست نگرانی کا مطالبہ

پولیس کے مطابق حملہ آور 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اکیلے کارروائی کی۔

حملے میں مجموعی طور پر 3 افراد زخمی ہوئے، جن میں 12 اور 17 سال کے 2 لڑکے شدید زخمی ہیں، جبکہ ایک اور کم عمر زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

پولیس حملہ آور کی آن لائن سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے اور تحقیقات کررہی ہے کہ آیا وہ اسکولوں میں تشدد کو فروغ دینے والے آن لائن گروہوں سے متاثر تھا۔ حملے کا مقصد تاحال سامنے نہیں آسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp