بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں بھٹ پوروا سمہی میں طلبا نے طویل عرصے سے زیر التوا اسکول کی عمارت کی تعمیر کے مطالبے پر احتجاج کرتے ہوئے کلاسز میں جانے سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں:بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید
طلبا اسکول کے باہر بیٹھ گئے اور مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام موقع پر آکر نئی عمارت کی تعمیر کی یقین دہانی کرائیں۔ بچوں کا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت کے معاملے پر بارہا حکام سے رابطہ کیا گیا، تاہم کوئی عملی پیشرفت نہیں ہوئی۔
CM ko bulaya jaaye – Gen Alpha in action in Lucknow.
In UP’s Lucknow, students of Jai Prakash Narayan Sarvoday girl’s school stage protest over lack of teachers. Amid heavy rain, students are on street – sloganing and protesting over their demand. They want the chief minister… pic.twitter.com/PrBeDPdN7q
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) August 17, 2026
اسکول کی پرنسپل پریانکا تیواری نے طلبا کو کلاسز میں واپس جانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم بچے اپنے مطالبے پر ڈٹے رہے۔ احتجاج کے دوران متعدد طلبا نے قومی پرچم بھی اٹھا رکھا تھا۔
مزید پڑھیں:بھارت: طلبا احتجاج، گرفتار کم عمر افراد کی رہائی کا حکم، سوشل میڈیا نگرانی پر بھی تنازع
این ڈی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش میں حالیہ عرصے کے دوران طلبا کے بنیادی تعلیمی سہولیات کے لیے احتجاج کے دیگر واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں اسکول تک سڑک، اساتذہ کی کمی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبات شامل ہیں۔














