جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔

 چیمپیئن شپ میں شریک دونوں قومی کھلاڑی اپنے اپنے درجے کے مقابلوں میں فاتح رہے اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر وطن واپس لوٹے۔ یحییٰ خان نے ’انڈر 17‘ جبکہ ابوبکر نے ’انڈر 11‘ کیٹیگری میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جاپانی کورٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کا آؤٹ کلاس مظاہرہ

37ویں جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ 2026 کے دوران قومی کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی جارحانہ اور معیاری کھیل کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا میں پاکستانی جوڑی کی شاندار کارکردگی، ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

’انڈر 17‘ کیٹیگری کے فائنل معرکے میں یحییٰ خان نے شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ دوسری جانب ‘انڈر 11’ کیٹیگری میں ابوبکر نے حریف کو مات دے کر ٹائٹل جیتا اور سنہری یادگار کے ساتھ وطن واپسی کا سفر طے کیا۔

بین الاقوامی سکواش میں گرین شرٹس کی مسلسل کامیابیاں

واضح رہے کہ جاپان میں ملنے والی اس کامیابی سے قبل بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کھلاڑی ملک کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم پاکستان کی ہونہار بیٹی ثنا بہادر نے بھی آسٹریلیا میں سکواش ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

ثنا بہادر اس سے قبل بھی آسٹریلیا ہی کے شہر میلبورن میں منعقدہ ’چیلنجر بینڈیگو اوپن سکواش‘ ٹائٹل میں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟