ملائیشیا میں پاکستانی جوڑی کی شاندار کارکردگی، ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال اور نور زمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید پڑھیں: ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی کا مقابلہ میزبان ملک ملائیشیا کے امیشن راج چندرن اور جوآخم چوا سے ہوا، جہاں ناصر اقبال اور نور زمان نے یکطرفہ انداز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔

25 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 8-11 اور 5-11 سے فتح اپنے نام کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، جبکہ ناصر اقبال اور نور زمان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہے ہیں اور ٹائٹل جیتنے کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ماضی میں بھی ایشین اور عالمی سطح پر اسکواش میں اپنی برتری منوا چکا ہے۔ جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے عظیم کھلاڑیوں نے طویل عرصے تک عالمی اسکواش پر حکمرانی کی۔

حالیہ برسوں میں پاکستان دوبارہ اس کھیل میں اپنی کھوئی ہوئی شناخت بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے، اور ناصر اقبال اور نور زمان کی مسلسل کامیابیاں اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی سمجھی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

دونوں کھلاڑی ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ میں اب تک ناقابلِ شکست رہے ہیں اور اتوار کو ہونے والے فائنل میں پاکستان کے لیے ٹائٹل جیتنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال ٹیم تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری