نائب وزیراعظم کی آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے عالمی بحری تنظیم کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کے روز سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی بحری تنظیم کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کی، جس میں بحری شعبے سے متعلق امور، پاکستان اور عالمی بحری تنظیم کے درمیان تعاون اور پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ کے قریب اغوا شدہ آئل ٹینکر میں پاکستانی عملہ غذائی بحران کا شکار

انہوں نے عالمی بحری تنظیم کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے محفوظ، مؤثر اور منظم بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے حوالے سے تنظیم کے کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے ایم ٹی آنر 25 پر زیر حراست 10 پاکستانی ملاحوں کی محفوظ رہائی کے لیے جاری کوششوں میں عالمی بحری تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام پاکستانی ملاحوں کی جلد اور بحفاظت واپسی کے لیے مؤثر اور فوری ادارہ جاتی مداخلت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں، متاثرہ خاندانوں کی دہائی، حکومت کی سفارتی کوششیں تیز

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے بحری نظام کی حکمرانی کو مزید مضبوط بنانے، عالمی بحری معیارات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے اور ملکی بحری معیشت کو مزید ترقی دینے کے لیے مسلسل اقدامات کررہا ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور عالمی بحری تنظیم کے درمیان بحری تحفظ، سلامتی، ضابطہ جاتی اصلاحات اور پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری، مزید 22 ایرانی ملاحوں کی وطن واپسی کے لیے سہولت فراہم کردی

دونوں جانب سے بحری شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان نے عالمی بحری تنظیم کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور بین الاقوامی بحری معیارات کے مطابق ملکی بحری شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی ملاحوں کی محفوظ رہائی کا معاملہ بھی خصوصی اہمیت کا حامل رہا اور نائب وزیراعظم نے اس حوالے سے عالمی بحری تنظیم کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے تمام ملاحوں کی جلد واپسی کیلئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوب پریمیئم کی قیمتوں میں ستمبر سے 15 فیصد تک اضافے کا اعلان

خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات، پارلیمانی کاکس اور ’این سی ایس ڈبلیو‘ کا سخت مؤقف، فوری تحقیقات کا مطالبہ

جدید نظام پانی نہ بچا سکا تو بھارت کو صدیوں پرانے آبی نظام یاد آگئے

سلیکون ویلی کا مصنوعی ذہانت سے متعلق مستقبل کا تصور کیوں تشویش کا باعث بن سکتا ہے؟

میر رضا علی قتل کیس: مقتول کے اہلخانہ کا عدالتی کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، جے آئی ٹی بنانے کی استدعا

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار