امریکی قونصل جنرل کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مریم نواز کے دورۂ امریکا پر تبادلہ خیال

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آئندہ دورۂ امریکا اور پاک امریکا تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر کامیاب صفائی آپریشن: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے خراجِ تحسین کی قرارداد

علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورۂ امریکا پنجاب اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ دورہ پنجاب میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کا اہم حصہ ہے۔ امریکہ کے ساتھ تعاون کے ذریعے پنجاب میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری لانے کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی پنجاب کے مستقبل کا اہم حصہ ہیں اور امریکا کے ساتھ تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے جامع ایکٹ کی منظوری دے دی

علی ڈار کے مطابق دی آفس آف اے آئی پنجاب امریکا کے ساتھ نالج ایکسچینج، ٹیکنالوجی پارٹنرشپس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورۂ امریکا سے پنجاب کے اے آئی ایکو سسٹم اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مثبت بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشان میں مزاحمت طالبان رجیم پر کاری ضرب، جلاوطن حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہونے کا امکان

آزاد کشمیر اسمبلی: اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کو واضح برتری

طاقتور اے آئی ماڈلز سیکیورٹی کے لیے نیا خطرہ، حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری آسان ہونے کا خدشہ

کوڑے میں پھینکی گئی زائدالمیعاد چاکلیٹس اٹھانے کے لیے بھارت کی سڑک پر بھیڑ، ویڈیو وائرل

غزہ جنگ پر دستاویزی فلم ’نازا‘ وینس فیسٹیول میں گولڈن لائن کی امیدوار

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کریں گے؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا