امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ عالمی توانائی کی ترسیل کے اہم ترین سمندری راستے ’آبنائے ہرمز‘ کے بین الاقوامی پانیوں سے تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو پھر ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا سخت ردعمل
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی نیوی نے انہیں اس پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) August 25, 2026
انہوں نے ایران کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں نئی سرنگیں بچھانے کی صورت میں ‘زیرو ٹالرینس’ پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی اور ایسی کسی بھی کشتی کو فوری تباہ کر دیا جائے گا۔
اسپیس فورس کے ذریعے نگرانی
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی اسپیس فورس کے ذریعے آبنائے ہرمز کے ایک ایک انچ کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ایران کے ایٹمی سائٹس اور ‘پک ایکس ماؤنٹین’ پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیے: ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کا جواب، کینیڈا کا امریکی اشیا پر جوابی محصولات کا اعلان
اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فضائی حملے رکے ہوئے ہیں تاہم اس تنگ سمندری راستے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ورٹیکسا کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ سے پہلے اس راستے سے روزانہ 2 کروڑ بیرل سے زائد (عالمی کھپت کا پانچواں حصہ) تیل گزرتا تھا جو اب کم ہو کر صرف 50 لاکھ بیرل روزانہ رہ گیا ہے۔
UKMTO WARNING 120-26
Click here to view the full product.⤵️https://t.co/lBi4Tk6MCl#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/KL3RUtCGgH
— UKMTO Operations Centre (@UK_MTO) August 24, 2026
برطانوی فوج کے ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آرگنایزیشن مطابق پیر کی رات عمان کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز پر پروجیکٹائل (میزائل/ڈرو ن) سے حملہ کیا گیا جس سے جہاز کا انجن بیکار ہو گیا تاہم تمام عملہ محفوظ رہا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا ’اے آئی‘ مذاق، خود کیرولین لیویٹ کی خالی نشست پر بطور ’بہترین پریس سیکریٹری‘ پیش کردیا
دیگر سفارتی پیشرفت کے تحت عمان اور ایران اس سمندری راستے کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ تجویز کو حتمی شکل دے رہے ہیں جس کے سلسلے میں عمان کے وزیر خارجہ کی منگل کو ایرانی حکام سے ملاقات متوقع ہے۔














