وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو معطل کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کیپٹن (ر) محمد محمود سیکریٹری ہاؤسنگ کو سیکریٹری صحت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ https://t.co/hFYN8UIAHA pic.twitter.com/LBrEBuu2sx
— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) August 26, 2026
نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکریٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود کو سیکریٹری ہیلتھ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ سیکریٹری ہیلتھ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پمزاسپتال میں بدھ کی صبح کی آتشزدگی کے واقعے سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں واقعے کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود دم گھٹنے سے جاں بحق، والدین کا غفلت کا الزام
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واقعے پر شدید برہمی اور گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسی اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی سیکریٹری صحت ہیلتھ اسلم غوری کو معطل کرکے اجلاس سے باہر جانے کا کہا تھا۔














