طلال چوہدری کا پمز اسپتال کا دورہ: واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر مملکت داخلہ

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پمز اسپتال کا دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پمز میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق بچوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

طلال چوہدری نے کہاکہ ریسکیو آپریشن کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے 6 سے 7 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ تمام متعلقہ انتظامی افسران ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک موقع پر موجود رہے۔

انہوں نے کہاکہ اندوہناک واقعے میں غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔

طلال چوہدری کے مطابق افسوسناک واقعے کی ریسکیو مکمل رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp