سانحہ پمز کی تکلیف کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، مریم نواز کا غمزدہ والدین سے اظہار رنج و غم

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں 14 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ اس دلخراش سانحے نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے، جس کی تکلیف اور کرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ ان معصوم جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر وہ سوگوار والدین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام سوگوار خاندانوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے باعث 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت کو معطل کردیا ہے، جبکہ ذمہ داروں کے تعین کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی ایک اور تحقیقی تصنیف نے قومی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کرلیا

نوجوانوں کو سیرت رسول ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

پمز میں فائر سیفٹی خامیوں کی نشاندہی، ڈاکٹرز اور عملے کو فائر سیفٹی ٹریننگ بھی نہ مل سکی

‎پمز آتشزدگی: نومولود بچوں کو بچانے کے لیے کیا فائر سیفٹی پروٹوکول ہونا چاہیے تھا؟

طلال چوہدری کا پمز اسپتال کا دورہ: واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر مملکت داخلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار