آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، جبکہ بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں سینیٹر رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی، جبکہ صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی شریک ہوئے۔

ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام، آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور حکومت سازی کے امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں نئی کابینہ کی تشکیل اور حکومتی ترجیحات پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ گڈ گورننس اور حکومتی امور بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کیا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

پمز آتشزدگی واقعے پر سوشل میڈیا مہم، پی ٹی آئی دور میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار