انگلینڈ کا اہم معرکہ، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے اہم دورے کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلانیہ اسکواڈ کی قیادت فرحان یوسف کے سپرد کی گئی ہے۔

پاکستانی جونیئر ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر 2026 تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ (ون ڈے) میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کو 133 رنز سے شکست دیکر ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اس دورے میں متعدد نئے کھلاڑیوں کو قومی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے، جن میں عبدالقادر کو بطور وکٹ کیپر، جہانگیر بلال، حیام خان اور علیان سلمان کو بطور آل راؤنڈر، حسنین عباس ڈار بیٹر جبکہ رضوان اللہ کو بطور فاسٹ بولر شامل کیا گیا ہے۔

یہ تمام کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے دوران اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسکواڈ کے دیگر اراکین

تخلیق کار اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل 15 رکنی اسکواڈ میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔

دورے کا مکمل شیڈول

پاکستان انڈر 19 کا انگلینڈ انڈر 19 کے ساتھ واحد یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ہوگا۔ جبکہ  4 ون ڈے میچز کی سیریز 9 تا 16 ستمبر تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے انڈر 19 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

پاکستان انڈر 19 کی ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔ قومی جونیئر اسکواڈ سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ انگلش کنڈیشنز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز نرسری واقعہ: آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں، سربراہ قائمہ کمیٹی صحت ڈاکٹر مہیش کمار کا انکشاف

بدخشان میں جھڑپیں، 10 طالبان ارکان ہلاک، 6 زخمی ہونے کا دعویٰ

سورۃ الرحمان کی تلاوت نے نعمان اعجاز کو کینسر سے کیسے نجات دلائی؟ اداکار نے صحتیابی کا حیران کن واقعہ سنادیا

سیلاب کے بعد لگ بھگ 500 غیر ملکی حکام سے رابطے میں نہیں، نیپالی وزیر داخلہ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ