برطانیہ کے اہم ہوائی اڈے بڑے سائبر حملے کی زد میں: لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھالنے والے معروف ادارے ‘مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ’ کی جانب سے ایک بڑے سائبر حملے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں مسافروں کی ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا چینی ہیکنگ نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ، حساس اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

یہ گروپ مانچسٹر، ایسٹ مڈلینڈز اور لندن اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹس کی دیکھ بھال اور انتظامی امور سنبھالتا ہے۔

کون سا ڈیٹا چوری ہوا؟

ہیکرز نے مسافروں کے رابطے کی تفصیلات، گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز اور ان کے پوسٹل کوڈز تک رسائی حاصل کی ہے۔ یہ معلومات بنیادی طور پر ایئرپورٹ ٹرمینلز پر مفت وائی فائی کے استعمال کے لیے سائن اپ کرنے والے مسافروں کی تھیں۔

مالیاتی اور ہوابازی کا نظام محفوظ: ادارے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مسافروں کی ادائیگیوں کا ڈیٹا اس سسٹم میں محفوظ نہیں تھا اس لیے بینکنگ معلومات محفوظ ہیں۔ مزید برآں، ایئرپورٹ کی ہوابازی کی سیکیورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

مزید پڑھیے: اوپن اے آئی کے خودکار اے آئی ایجنٹ کی مبینہ ہیکنگ، کمپنی کو ایک ہفتے بعد علم ہوا

گروپ کو اس ہیکنگ کا علم منگل کے روز ہوا جس کے فوراً بعد ہیکرز کی رسائی ختم کر دی گئی اور متاثرہ مسافروں کو آگاہ کرنے کے ساتھ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹی وی چینلز ہیک کیوں ہوئے اور انٹرنیٹ ہیکنگ ہوتی کیسے ہے؟

مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کسٹمرز کی معلومات کی سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس واقعہ سے پیدا ہونے والی تشویش اور زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔

مسافروں کے لیے احتیاطی تدابیر

واقعے کے بعد مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک ای میل، فون کالز اور نامعلوم ذرائع سے آنے والے میسجز یا فائلز سے محتاط رہیں تاکہ کسی قسم کے نئے فراڈ سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ