ایپل کا 9 ستمبر کو بڑا ایونٹ، نیا سربراہ اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کی تیاریاں

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے رواں سال 9 ستمبر کو اپنے بڑے خزاں ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا، جس کے لیے جاری کیے گئے دعوت نامے پر ’سرپرائز اینڈ شائن‘ کا پُراسرار جملہ درج ہے۔ اس تقریب کو کمپنی کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ اسی موقع پر ایپل کی قیادت میں تبدیلی اور فولڈ ایبل فون کے میدان میں کمپنی کے ممکنہ قدم رکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ایپل کو نیا سربراہ مل گیا

جان ٹرنَس، جو اس سے قبل ایپل میں ہارڈویئر انجینئرنگ کے شعبے کی سربراہی کر رہے تھے، یکم ستمبر سے کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو افسر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ ٹم کک ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے پر منتقل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون بنے گا آئی پیڈ؟ ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون کی لانچ، قیمت اور تاریخ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ستمبر کی تقریب نئے سربراہ جان ٹرنَس کی بطور کمپنی سربراہ پہلی بڑی عوامی پیش کش ہوگی۔ بینک آف امریکا کے تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرنَس مصنوعی ذہانت کے دور میں ایپل کی مصنوعات کی برتری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

پہلا فولڈ ایبل آئی فون متوقع

ایونٹ کی سب سے بڑی توجہ ایپل کے طویل عرصے سے زیرِ گردش فولڈ ایبل آئی فون پر مرکوز رہنے کا امکان ہے، جسے مختلف رپورٹس میں ’آئی فون الٹرا‘ کا نام دیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gulf Moments (@gulfmoments)

رپورٹس کے مطابق فون کتاب کی طرح کھلنے والے ڈیزائن کا حامل ہوگا اور کھولنے پر بڑی اسکرین فراہم کرے گا۔ اس میں اسکرین کے درمیان بننے والی شکن کو کم کرنے کے لیے جدید مواد استعمال کیے جانے کی توقع ہے۔

فولڈ ایبل فونز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے حوالے سے سام سنگ کے نائب صدر ڈریو بلیکَرڈ نے بھی کہا کہ اس شعبے کو جتنی زیادہ توجہ ملے گی، اتنا ہی اس کی مجموعی مارکیٹ کے لیے بہتر ہوگا۔

قیمت 2300 ڈالر سے شروع ہونے کا امکان

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون میں توانائی کی بچت اور بہتر کارکردگی کے لیے دو نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی نئی چِپ استعمال کی جاسکتی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی اور مہنگے اجزا کے باعث اس فون کی قیمت بھی انتہائی زیادہ ہونے کا امکان ہے اور بنیادی ذخیرہ گنجائش والے ماڈل کی ابتدائی قیمت تقریباً 2300 ڈالر بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے میک بک کے جدید ڈسک ٹاپ کمپیوٹر متعارف کروا دیے

فولڈ ایبل فون کی ممکنہ پیش کش ایپل کے لیے ایک اہم قدم تصور کی جارہی ہے، کیونکہ کمپنی اس کے ذریعے نئی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی ترقی کی رفتار کو مزید بڑھانے کی کوشش کرسکتی ہے۔

جان ٹرنَس اس سے قبل کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ ان کا مقصد ایسی چیزوں کو حقیقت کا روپ دینا ہے جو کبھی سائنس فکشن کا حصہ سمجھی جاتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ