دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ کا اعزاز رکھنے والے یوگنڈا کی سلطنت تورو کے بادشاہ اویو انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تورو کے وزیراعظم کیلون آرمسٹرانگ رومیئر اکیکی نے جمعے کے روز بادشاہ اویو کے انتقال کی تصدیق کی۔ بادشاہ اویو 27 اگست کو امریکا کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے، جہاں وہ طویل عرصے سے جاری علالت کے باعث زیرِ علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

تورو کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شاہی خاندان، تورو کے عوام اور یوگنڈا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے عوام سے مشکل وقت میں متحد، پُرسکون اور دعاگو رہنے کی اپیل کی۔

بادشاہ اویو کون تھے؟

بادشاہ اویو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے کم عمر ترین حکمران کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ وہ 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل تورو سلطنت کے 13ویں بادشاہ تھے۔

تورو سلطنت کی بنیاد 200 سال سے زائد عرصہ قبل رکھی گئی تھی۔ بادشاہ اویو نے 1995 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد صرف 3 برس کی عمر میں تخت سنبھالا تھا۔ ان کے والد 49 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس کی گرتی صحت، تخت سے دستبرداری کی قیاس آرائیاں زور پکڑگئیں

بادشاہ اویو کی باقاعدہ تاج پوشی 17 اپریل 2010 کو ہوئی، جو ان کی 18ویں سالگرہ کے اگلے روز تھی۔

بادشاہ اویو نے زندگی بھر شادی نہیں کی اور ان کی کسی بیوی کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔

تورو کے وزیراعظم کے مطابق مرحوم بادشاہ کی آخری رسومات سے متعلق معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

سلمان خان پسندیدہ ریئلٹی شو میزبانوں کی فہرست میں سب سے آگے

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ