نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ناراض پارٹی صدر شاہ غلام قادر کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پارٹی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے پارٹی صدر شاہ غلام قادر سے ناراضی ختم کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر کی جانب سے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کو مثبت جواب دیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔

پارٹی صدر شاہ غلام قادر کی ناراضی کے معاملے پر برف پگھلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کی جانب سے اختلافات ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور شاہ غلام قادر سے معاملات بہتر ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات کو پارٹی اختلافات ختم کرنے کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر شاہ غلام قادر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، اور وزیراعظم کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں