جرمنی نے سخت مقابلے کے بعد اسپین کو 0-1 سے شکست دے کر ’ایف آئی ایچ‘ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کرلیا، اس کے ساتھ ہی جرمنی نے پاکستان کا 4 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
مشیل اسٹروتھوف نے تیسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کرکے جرمنی کو مسلسل دوسری بار عالمی چیمپیئن بنادیا۔
4-TIME WORLD CHAMPIONS!!!! 🇩🇪 🏆 🏆 🏆 🏆 🇩🇪
Die Honamas defend their World Cup and join Pakistan as the most successful side in the history of the Men’s FIH Hockey World Cups, with 4 titles to their name!!#HWC2026 #HockeyWorldCup2026 #WorldCup #WorldChampions #Germany pic.twitter.com/ofk5ZNOrl4
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) August 30, 2026
اتوار 30 اگست کو بیلجیم کے شہر واورے میں واقع بیلفیئس ہاکی ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
یہ بھی پڑھیں:ہاکی ورلڈ کپ کلاسیفیکیشن میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-4 سے شکست دے دی
اسپین نے طویل وقفوں تک گیند پر زیادہ کنٹرول رکھا اور جرمنی کے مقابلے میں زیادہ مواقع بھی پیدا کیے، تاہم جرمن دفاع نے حریف کے تمام حملوں کو بے اثر کردیا۔
اسٹروتھوف کا فیصلہ کن وار
میچ کے پہلے 2 کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم اسپین کی جانب سے حملوں کا دباؤ مسلسل برقرار رہا۔
Germany have done it again. 🇩🇪🏆
Back-to-back World Cup champions with their 4th title.
Spain fall short, but what a turnaround from 8th in the last World Cup and struggling in the Pro League to World Cup finalists.#HWC2026 | @DHB_hockey pic.twitter.com/tsIIpyeh3k
— 𝕯𝖆𝖗𝖊𝖉𝖊𝖛𝖎𝖑 ;-) (@timeout_7) August 30, 2026
جرمنی نے دفاع کو مضبوط رکھتے ہوئے مناسب موقع کا انتظار کیا اور تیسرے کوارٹر کے آخری حصے میں اسے کامیابی مل گئی۔
مشیل اسٹروتھوف نے جرمنی کی جانب سے ملنے والے واحد نمایاں موقع کو گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی، یہی گول میچ کا فیصلہ کن ثابت ہوا۔
جرمنی نے اس کے بعد دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اسپین کو برابر کرنے سے روکے رکھا۔ اسپین نے آخری کوارٹر میں بھرپور حملے کیے، لیکن جرمن دفاع میں دراڑ ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
اسپین کی آخری کوشش بھی بے سود
میچ کے اختتامی لمحات میں اسپین نے نتیجہ برابر کرنے کے لیے مزید جارحانہ انداز اپنایا۔ ریڈ اسٹکس نے آخری 4 منٹ سے بھی کم وقت رہ جانے پر گول کیپر کو میدان سے باہر بلا کر اضافی فیلڈ کھلاڑی کے ذریعے حملہ بڑھانے کی کوشش کی، لیکن جرمنی کی دفاعی دیوار قائم رہی۔
مزید پڑھیں:ہاکی ورلڈ کپ 2026: بھارت اہم میچ میں پاکستان کو ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
یوں جرمنی نے 0-1 کی برتری برقرار رکھتے ہوئے عالمی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا اور مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا ٹائٹل حاصل کرلیا۔
اسپین 1998 کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچا
اسپین کے لیے یہ فائنل کئی دہائیوں بعد عالمی اعزاز کے قریب پہنچنے کا موقع تھا۔ ریڈ اسٹکس نے 1998 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، تاہم فیصلہ کن معرکے میں جرمنی کے مضبوط دفاع کے سامنے ان کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
España 🇪🇸 cae 0-1 ante Alemania 🇩🇪 en la final del Mundial de hockey hierba ♂️ y no puede sumar su primer título. Cuarta medalla en la historia de los Mundiales (3🥈 1🥉).
🔜 En diciembre empieza la Pro League en busca del billete olímpico a #LA28pic.twitter.com/jlHBxbBnkY
— InfoOlímpica (@Info_Olimpica) August 30, 2026
جرمنی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بڑے مقابلوں میں فیصلہ کن لمحات سے فائدہ اٹھانے اور دباؤ میں دفاع کو مضبوط رکھنے کی صلاحیت اسے عالمی ہاکی کی صف اول کی ٹیموں میں شامل رکھتی ہے۔
ارجنٹینا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
اس سے قبل اتوار ہی کو کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دے کر مردوں کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے ایک روز قبل ارجنٹینا کی خواتین ٹیم نے بھی نیدرلینڈز کو شکست دے کر عالمی اعزاز حاصل کیا تھا۔
ایمسٹیلوین میں کھیلے گئے خواتین کے فائنل میں لاس لیوناس نے مقررہ وقت کے بعد 1-1 کی برابری کے باوجود شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو 1-3 سے شکست دی اور خواتین کا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔













