پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناکام کارکردگی کے پیشِ نظر اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان علی آغا کو بھی تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم سے علیحدہ کر کے وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹیم کی وطن واپسی کے بعد سرفراز احمد اور عمر گل کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا جائے گا۔
یہ اہم فیصلے لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں کیے گئے۔
مزید پڑھیے: ’یہ بزدلانہ رویہ ہے‘، انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر سابق کھلاڑی آپے سے باہر
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ بولنگ کوچ عمر گل کو بھی اسی طرح فارغ کیا جائے گا۔ تاہم دونوں کوچز جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران بدستور ٹیم کا حصہ رہیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق برمنگھم میں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران مائیک ہیسن کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔ اس کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں بھی مائیک ہیسن ہی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟
مزید برآں سلمان علی آغا کو وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور وہ محمد رضوان اور امام الحق کے ہمراہ پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔













