اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی کی نئی چندہ مہم پر دلچسپ تنقید

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ کے لیے پارٹی کی جانب سے شروع کی گئی چندہ مہم پر دلچسپ انداز میں شدید تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیاد ت کو ‘خود ساختہ’ قرار دیتے ہوئے عوام اور کارکنان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ماضی کے تلخ تجربات اور فنڈز کے مبہم استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار چندہ دینے والوں کو رقم جمع کروانے سے پہلے ‘منی بیک گارنٹی’ (Money Back Guarantee) کا قانونی بیان حلفی لازمی طلب کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی چندہ مہم، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس بیان حلفی میں یہ ضمانت شامل ہونی چاہیے کہ اگر 27 ستمبر کا لانگ مارچ کسی بھی وجہ یا حالات کی تبدیلی (overtaken by events) کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو تمام جمع شدہ رقم عطیہ دہندگان کو واپس کی جائے گی۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے تنبیہی انداز میں لکھا، ’پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاجی سیاست کے سلسلے میں مالی وسائل اکٹھے کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک نئی چندہ مہم کا آغاز کیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے اپنے ملکی و غیر ملکی کارکنان اور حامیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مارچ کے انتظامات، ترسیل اور لاجسٹکس کے اخراجات پورے کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کریں۔ تاہم، پی ٹی آئی کے اندرونی مخالفین اور سیاسی حریف ماضی میں اکٹھے کیے گئے فنڈز کی شفافیت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں، جس کے بعد اکبر ایس بابر کی جانب سے یہ نیا موقف سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp