پاکستان ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیار، جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال نے کہا ہے کہ ٹیم ویمنز ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر چکی ہے اور دبئی کے موسم اور پچ کے حالات سے بھی ہم آہنگ ہو گئی ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز تھائی لینڈ کے خلاف کرے گی، سعدیہ اقبال کا کہنا ہے کہ ٹیم اپنی تیاریوں کو میدان میں مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے پُراعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ 2026 کا میلہ دبئی میں سجنے کو تیار، فوٹو سیشن میں پلیئرز کا دلکش رقص

سعدیہ اقبال نے کہا کہ ویمنز ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی تیاریاں بہت اچھی جا رہی ہیں، کھلاڑی ان شعبوں پر خصوصی محنت کر رہی ہیں جہاں انہیں اپنی کمزوریاں محسوس ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران مردوں کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور انہیں اپنی کمزوریاں شناخت کرنے کا موقع ملا۔

’لڑکوں کے ساتھ کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ہمیں کیمپ میں مردوں کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا، جس سے ہمیں اپنی کمزوریوں کی نشاندہی اور ان پر کام کرنے میں مدد ملی۔‘

دبئی کی پچز کے حوالے سے اسپنر سعدیہ اقبال نے کہا کہ وہاں کی وکٹیں اسپنرز کے لیے سازگار ہیں اور پاکستان نے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی اور تیاری مکمل کی ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ 2026: قومی خواتین ٹیم کا مردانہ اسکواڈ کے ساتھ پریکٹس میچ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسپن بولنگ شعبہ مضبوط ہے اور ٹیم کو اس سے اچھے نتائج کی امید ہے۔

ٹی20 کرکٹ میں جارحانہ انداز اپنانے کے حوالے سے سعدیہ اقبال نے کہا کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں بہت تبدیلی آ چکی ہے، اس لیے ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی اور پاکستان اسی انداز میں کھیلنے کی کوشش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کو نئی وفاقی اکائی بنانے کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے سفارشات تیار کر لیں

ڈیفینس کراچی واقعہ: بااثر افراد کے دباؤ پر مقدمہ درج کرنے کا الزام، ایف آئی آر چیلنج

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اجتماعی سلامتی کے عزم کا اظہار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

مصباح الحق کا قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

بشکیک: اسحاق ڈار کی ترک انٹیلیجنس کے سربراہ ابراہیم قالن سے ملاقات

ویڈیو

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اجتماعی سلامتی کے عزم کا اظہار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!