وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوامی مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری اور صلاح الدین خان شامل تھے۔

مزید پڑھیں:ہواوے کے وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات، مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق

اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد پیش کی اور ڈیرہ غازی خان میں الیکٹروبس سروس شروع کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ ڈی جی خان میں الیکٹروبس سروس گیم چینجر منصوبہ ہے، ڈیرہ غازی خان کے عوام اس سروس کے اجرا پر وزیراعلیٰ کے ممنون ہیں۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مؤثر پالیسیوں کے تحت ڈیرہ غازی خان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ کچے کے علاقے میں پہلی بار امن و امان کی صورتحال میں بہتری پنجاب میں گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دورہ چین کا مقصد پنجاب کو مصنوعی ذہانت کی دنیا کا ہب بنانا ہے۔ پنجاب میں بھی جلد چینی طرز پر کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص کے لیے جدید طریقہ علاج متعارف کرایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹروبسوں کے ذریعے عوام کو سفر کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار لاہور کی طرز پر دیگر علاقوں میں بھی بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں سڑکوں، ڈرینج، واٹر سپلائی اور بیوٹی فکیشن کے منصوبے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیاد ہے، مبارک زیب

ایمرجنسی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورۂ پشاور، وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

چلتی گاڑی میں کتاب پڑھنے یا موبائل دیکھنے سے متلی اور چکر کیوں آنے لگتے ہیں؟

35 ویں منزل سے گر کر زندہ بچ جانے والی چینی انفلوئنسر کی 17 ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی

 12 اضلاع کے لیے نیا انتظامی ڈھانچہ، مگر فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں پر ابہام برقرار

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟