۔
۔
روس کے ایک الیکٹرانکس اسٹور میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی ہے، جہاں ایک انسان نما روبوٹ (Humanoid Robot) کو دھکا دینے پر روبوٹ نے جواباً بدلہ لیتے ہوئے گاہک پر تشدد کی کوشش کی، جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی دنیا میں خوب وائرل ہے۔
رپورٹ کے مطابق، روس کے ایک الیکٹرانکس یا ٹیکنالوجی اسٹور میں ایک شخص نے وہاں موجود ہیومینوئل روبوٹ سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی اور اسے اچانک دھکا دے دیا۔ تاہم، سب کو حیران کرتے ہوئے روبوٹ خاموش رہنے کے بجائے فوراً سنبھلا اور الٹا اس شخص پر حملہ آور ہو گیا۔ روبوٹ کی اس غیر متوقع جوابی کارروائی اور ’ردِعمل‘ سے وہاں موجود لوگ اور بالخصوص سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیے ’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ و تشویش ناک تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ہم اب بڑی مصیبت میں گرفتار ہونے والے ہیں کیونکہ روبوٹ اب صرف احکامات پر عمل نہیں کر رہے بلکہ ردِعمل اور انتقام لینے کی صلاحیت بھی دکھا رہے ہیں۔
بعض صارفین نے اس واقعے کو بالی ووڈ یا ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلموں (جیسے ‘روبوٹ’ یا ‘دی ٹرمینیٹر’) سے تشبیہ دی اور کہا کہ اگر روبوٹس کے ساتھ برا سلوک کیا گیا تو وہ انسانوں کے خلاف بغاوت کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سال 2027: روبوٹس دنیا بدل دیں گے؟ ’چیٹ جی پی ٹی لمحے‘ کی پیشگوئی
ماہرین اور صارفین میں یہ بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ روبوٹ کا خودکار دفاعی پروگرام تھا یا مصنوعی ذہانت کا کوئی غیر متوقع ردِعمل۔
یہ واقعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ جیسے جیسے انسان نما روبوٹس اور اے آئی کی دنیا روزمرہ زندگی کا حصہ بن رہی ہے، انسانوں اور مشین کے باہمی تعلقات اور ان کی رفتار و ردِعمل ایک نیا موڑ اختیار کر رہے ہیں۔













