شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی فلم میں اہم کردار دینے کا فیصلہ کرلیا

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہزادہ ہیری نے اپنی مرحوم والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی اور ورثے پر بننے والی مبینہ خفیہ فلم میں اہلیہ میگھن مارکل کو اہم کردار دینے پر غور شروع کردیا۔

ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ماہ میگھن مارکل اور بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی لیلی بیٹ کے ہمراہ برطانیہ واپس آئے تھے اور اب وہ مبینہ طور پر ایک طویل عرصے تک وہاں قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے والد اور بھائی کو واپس چاہتا ہوں: شہزادہ ہیری

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اپنی والدہ کی زندگی کی کہانی پر مبنی منصوبے میں میگھن مارکل کو بطور راوی شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں انتقال کر گئی تھیں۔

ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ میگھن مارکل فلم میں مختصر کردار ادا نہیں کریں گی بلکہ وہ شہزادی ڈیانا کی کہانی کی آواز بنیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس کردار کی وجہ سے میگھن فلم کا مرکزی حصہ بن جائیں گی، جبکہ ناظرین شہزادی ڈیانا کی کہانی ان کی آواز میں سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میگھن مارکل کی شاہی زندگی کے بعد اسکرین پر واپسی؟ نیٹ فلکس کی ’دی جینٹلمین‘ میں انٹری متوقع

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل مل کر اس منصوبے کو تشکیل دے رہے ہیں اور ان کے خیال میں شاہی محل اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ شہزادی ڈیانا کی کشمکش اور ان کے اپنے تجربات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق میگھن کی جانب سے کہانی بیان کیے جانے سے فلم میں یہ نقطۂ نظر نمایاں طور پر شامل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp