’چھٹیوں پر ہوں‘: مریم نواز کا صوبوں کی تقسیم سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو کسی صوبے سے نہیں بلکہ نااہلی سے خطرہ ہے۔

لندن میں صحافیوں کے سوالات پر مریم نواز نے صوبوں کی تقسیم سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وہ چھٹیوں پر ہیں اور وطن واپسی پر اس معاملے پر بات کریں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کل اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شریک ہوں گی۔

ملک میں اس وقت نئے صوبوں کے معاملے پر بحث جاری ہے، پیپلز پارٹی نے کھل کر اس کی مخالفت کردی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماؤں کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کا فیصلہ وزیراعظم نہیں بلکہ پارلیمنٹ کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp