وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور سے متعلق پنجاب اسمبلی کی قراردادیں 10 سال پرانی ہونے کے باعث اب غیر مؤثر ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:کئی لوگ اپنا بغض محسن نقوی پر نکالتے ہیں، ان کی صوبوں سے متعلق بات پر طوفان اٹھایا گیا، طلال چوہدری
ایک ٹی وی انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کسی اسمبلی کی مدت کے دوران کسی قرارداد پر عملدرآمد نہ ہوسکے تو اگلی اسمبلی پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے پر نئی قرارداد منظور کرتی ہے یا نہیں۔
اسلام آباد کو صوبہ بنانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کو آخری وارننگ دے چکا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت کرائے جائیں۔
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس معاملے پر یا تو خاموش ہے یا بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتی، تاہم اس موضوع پر بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے کیونکہ یہی اس کے لیے مناسب فورم ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، محسن نقوی نے فیصلوں کو ضروری قرار دیدیا
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زبان بندی نہیں کی، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں، تاہم عوامی ریفرنڈم کرانا ہو تو یہ آئین کے مطابق اور پارلیمنٹ کی منظوری سے ہی ممکن ہوگا، کسی وزیر کے بیان کی بنیاد پر نہیں۔














